ورلڈ کپ کے بعد کینگروز کے خلاف ایشز سیریز جیتنا ٹیم کیلئے یادگار لمحہ ہو گا، روٹ

بدھ 17 جولائی 2019 16:57

ورلڈ کپ کے بعد کینگروز کے خلاف ایشز سیریز جیتنا ٹیم کیلئے یادگار لمحہ ہو گا، روٹ
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) سٹار انگلش بلے باز جو روٹ نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے بعد آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کا ٹائٹل جیتنا ٹیم کیلئے یادگار لمحہ ہو گا۔ انگلینڈ نے 14 جولائی کو ورلڈ کپ فائنل میں نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر پہلی مرتبہ عالمی ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور اب انگلش ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کا چیلنج درپیش ہو گا۔

(جاری ہے)

روٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ سارے کھلاڑی ورلڈ کپ جیتنے پر عجیب خوشی محسوس کر رہے ہیں، بلاشبہ یہ ٹیم کی بڑی کامیابی ہے اور اب ہمارا اگلا ہدف کینگروز کے خلاف ایشز سیریز جیتنا ہے، ورلڈ کپ کے بعد ایشز سیریز جیتنا ٹیم کیلئے یادگار لمحہ ہو گا اور ہم مقصد کے حصول کیلئے خوب جان لڑائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو ہرانے کے بعد کھلاڑیوں کا اعتماد بلند ہوا ہے اور ہماری ٹیم کو ایشز سیریز میں حریف ٹیم پر نفسیاتی برتری حاصل ہو گی تاہم ون ڈے اور ٹیسٹ دو الگ الگ فارمیٹ ہیں اسلئے سیریز جیتنے کیلئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو کھیل کے تینوں شعبوں میں صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھانا ہو گی۔
وقت اشاعت : 17/07/2019 - 16:57:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :