بینک آف خیبر جونیئر سکواش چمپئن شپ کا کوارٹر فائنل مرحلہ مکمل ہوگیا

جمعرات 25 جولائی 2019 20:07

بینک آف خیبر جونیئر سکواش چمپئن شپ کا کوارٹر فائنل مرحلہ مکمل ہوگیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2019ء) خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری ،بینک آف خیبر جونیئر سکواش چیمپئن شپ کا کوارٹر فائنل مرحلہ مکمل ہوگیا۔

(جاری ہے)

انڈر 11 کوارٹرز فائنل میں ابراہیم زیب نے اذان خان کو گیارہ آٹھ، گیارہ ایک، عبداللہ زمان نے سیف اللہ بہادر کو گیارہ ایک، گیارہ دو، عمیر عارف نے حمزہ سجاد کو گیارہ آٹھ، گیارہ دو، سیف اللہ خان نے حارث زاہد کو گیارہ چھ، گیارہ اور گیارہ پانچ سے، انڈر 13 میں سخی اللہ خان نے ریان محب کو چھ گیارہ، گیارہ تین، گیارہ نو، مبین خان نے ماجد خان کو گیارہ آٹھ، سات، گیارہ، گیارہ چار، عبداللہ نواز نے لقمان کو گیارہ پانچ، گیارہ چھ، صبور خان نے عبیداللہ افضل کو گیارہ دو، گیارہ تین، گرلز انڈر 15 میں ماریہ حسین نے کشمالہ کو گیارہ تین، گیارہ آٹھ، مناحل عقیل نے ایمان کو گیارہ چھ، گیارہ تین، مہوش نے عریشہ کو گیارہ چھ، گیارہ ایک جبکہ ثناء بہادر نے مہوش کو گیارہ آٹھ اور گیارہ پانچ سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

وقت اشاعت : 25/07/2019 - 20:07:55