رافیل نڈال، فابیو فوگنینی، گیل مونفلس اور روبرٹو باٹیسٹا راجرز کپ ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 9 اگست 2019 16:53

رافیل نڈال، فابیو فوگنینی، گیل مونفلس اور روبرٹو باٹیسٹا راجرز کپ ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
ٹورنٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2019ء) سپین کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ رافیل نڈال، اٹلی کے فابیو فوگنینی، فرانس کے گیل مونفلس اور سپین کے روبرٹو باٹیسٹا آگٹ اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ رچرڈ گیسکٹ، گڈو پیلا اور ایڈرین مانارینو پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

کینیڈا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچز میں ہسپانوی ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ رافیل نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹائن کے حریف کھلاڑی گڈو پیلا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

اٹلی کے فابیو فوگنینی فرانسیسی کھلاڑی ایڈرین مانارینو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 7-5 سے مات دیکر ایونٹ کا کوارٹر فائنل رائونڈ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

ہسپانوی ٹینس سٹار روبرٹو باٹیسٹا آگٹ نے فرانس کے رچرڈ گیسکٹ کو 7-5 اور 7-5 سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ ایک اور میچ میں گیل مونفلس نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولینڈ کے ہوبرٹ ہرکاز کو بآسانی سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-0 سے ہرا دیا۔
وقت اشاعت : 09/08/2019 - 16:53:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :