انگلینڈ کا آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ایشز ٹیسٹ میچ کیلئے لارڈز ٹیسٹ کھیلنے والا سکواڈ برقرار

پیر 19 اگست 2019 16:57

انگلینڈ کا آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ایشز ٹیسٹ میچ کیلئے لارڈز ٹیسٹ کھیلنے والا سکواڈ برقرار
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف شیڈول تیسرے ایشز کرکٹ ٹیسٹ میچ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جس کا مطلب ہے کہ جیسن روئے اور جوئے ڈینلی کو متواتر ناقص فارم اور کارکردگی کے باوجود پانچ روزہ کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا ایک اور موقع مل گیا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ایشز ٹیسٹ میچ 22 اگست سے شروع ہو گا اور دفاعی چیمپئن کینگروز کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر برتری حاصل کی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا تھا۔

اعلان کردہ سکواڈ کپتان جوروٹ، جوفرا آرچر، جونی بیئرسٹو، سٹورٹ براڈ، روری برنز، جوز بٹلر، ثام کیورن، جوئے ڈینلی، جیک لیچ، جیسن روئے، بین سٹوکس اور کرس ووکس پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 19/08/2019 - 16:57:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :