یارکشائر کا نے کائونٹی چیمپئن شپ کیلئے کیوی سپنر اعجاز پٹیل سے معاہدہ

بدھ 4 ستمبر 2019 20:04

یارکشائر کا نے کائونٹی چیمپئن شپ کیلئے کیوی سپنر اعجاز پٹیل سے معاہدہ
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2019ء) انگلش کلب یارکشائر نے کائونٹی کرکٹ چیمپئن شپ کے آخری دو میچز کیلئے کیوی سپنر اعجاز پٹیل سے معاہدہ کر لیا۔

(جاری ہے)

30 سالہ سپنر کو جنوبی افریقن سپنر کیشو مہاراج کی جگہ سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ پٹیل نے اپنے بیان میں کہا کہ یارکشائر سے معاہدہ کرنے پر خوشی محسوس کر رہا ہوں، کوشش ہو گی کہ عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو فتوحات دلوانے میں کردار ادا کروں۔
وقت اشاعت : 04/09/2019 - 20:04:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :