اوسٹاپنکو اور فلپکینز پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی کو کوریئن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کا سامنا

پیر 16 ستمبر 2019 17:36

اوسٹاپنکو اور فلپکینز پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی کو کوریئن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کا سامنا
سیئول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) جیلینا اوسٹاپنکو اور کرسٹن فلپکینز پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی کوریئن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

(جاری ہے)

انکو ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں برازیل کی لیوسا سٹیفانی اور انکی امریکن جوڑی دار ہیلے کرٹر نے شکست دیکر کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

پیر کو کوریا میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں برازیل کی لیوسا سٹیفانی اور انکی امریکن جوڑی دار ہیلے کرٹر نے سخت مقابلے کے بعد لٹویا کی جیلینا اوسٹاپنکو اور انکی بیلجیئم کی جوڑی دار کرسٹن فلپکینز پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی کو 6-3، 4-6 اور 11-9 سے اپ سیٹ شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
وقت اشاعت : 16/09/2019 - 17:36:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :