کوئٹہ ڈسٹرکٹ لیگ فٹ بال چیمپئن شپ کے سلسلے میں دو میچ کھیلے گئے

بدھ 16 اکتوبر 2019 00:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) کوئٹہ ڈسٹرکٹ لیگ فٹ بال چیمپئن شپ بی ڈویڑن 2019 کے سلسلے میں یارمحمد خان بڑیچ ریلوے فٹبال گراؤنڈ میں بروزِ منگل کو 2 میچز کھیلے گئے پہلا میچ ایم شاہ سپورٹس فٹبال کلب بمقابلہ صابر فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا یہ میچ صابر فٹبال کلب نے ایک کے مقابلے میں 6 گول سے جیت لیا جبکہ دوسرا میچ نیو چاند فٹبال کلب بمقابلہ مزاری فٹبال کلب کھیلا گیا میچ شروع ہوتے ہی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر بھرپور حملے کیے اور بغیر کسی گول کے میچ برابر رہا اس طرح دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹس دیاگیا میچ کے ریفری ملا شریف، گلستان، عبداللہ، محمد عمر، خلیل احمد، غلام محمد، محمد انور، محمد اسماعیل جبکہ ریفری انسپکٹر ارباب امان اللہ کاسی اور میچ کمشنر حبیب شاہ تھے۔

وقت اشاعت : 16/10/2019 - 00:06:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :