اینڈی مرے اے ٹی پی یورپیئن اوپن ٹینس مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

بدھ 16 اکتوبر 2019 15:50

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار اور اولمپک چیمپئن اینڈی مرے یورپیئن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

بیلجیئم میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز رائونڈ 32 میچ میں برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے میزبان حریف کھلاڑی کیمر کوپجینز کو 6-4 اور 7-6(7-4) سے ہرا کر ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ ایک اور میچ میں ہسپانوی ٹینس سٹار فیلسیانو لوپیز نے انگلینڈ کے کیمرون نوری کو 7-6(7-2) اور 6-4 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 16/10/2019 - 15:50:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :