سوکا ورلڈ کپ، چلی اور پولینڈ نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

جمعہ 18 اکتوبر 2019 16:25

ایتھنز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) سوکا ورلڈ کپ 2019 میں چلی نے میکسیکو اور پولینڈ نے بیلجیئم کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

یونان میں جاری میگا ایونٹ میں جمعہ کو کھیلے گئے گروپ اے کے آخری میچ میں چلی نے میکسیکو کو بآسانی 2-0 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، چلی کی جانب سے کارلوس سلوا اور رویرا نے گول کئے۔ گروپ سی کے میچ میں پولینڈ نے بیلجیئم کو ایک کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کی۔ فاتح ٹیم کی طرف سے مائلیوسکی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور دو گول کئے۔
وقت اشاعت : 18/10/2019 - 16:25:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :