انگلینڈ الیون اور نیوزی لینڈ الیون کے درمیان دو روزہ ٹور میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم

بدھ 13 نومبر 2019 11:17

ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) انگلینڈ الیون اور نیوزی لینڈ الیون کے درمیان کھیلا گیا دو روزہ ٹور میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا، انگلینڈ الیون نے اپنی پہلی اننگز 376 رنز 2 کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کی، زیک کراولے اور ڈومینک سیبلے حریف بائولرز کے سامنے ڈٹے رہے، دونوں بلے بازوں نے مشکل وقت میں انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری وکٹ پر 212 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری قائم کر کے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، زیک کراولے اور ڈومینک سیبلے سنچریاں سکور کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے، بٹلر 38 اور سٹوکس 30 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔

(جاری ہے)

جواب میں دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک نیوزی لینڈ الیون نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنائے اور میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا، فن ایلن 104 رنز بناکر ریٹائرڈ ہوگئے جیکب بھولا 61 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، سندیپ پٹیل 48 اور شیپلے 23 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ انگلینڈ الیون کے جوفرا آرچر نے دو ثام کیورن اور سٹورٹ براڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 13/11/2019 - 11:17:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :