سائوتھ ایشین گیمز، نیپال نے مالدیپ کو 84 رنز سے ہرا دیا

جمعہ 6 دسمبر 2019 16:33

سائوتھ ایشین گیمز، نیپال نے مالدیپ کو 84 رنز سے ہرا دیا
کھٹمنڈو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) سائوتھ ایشین گیمز کرکٹ کمپٹیشن میں نیپال نے مالدیپ کو 84 رنز سے شکست دے دی، کرتیپور میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے ساتویں میچ میں نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے، کرن 40 اور دپیندرا سنگھ 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، لیم شفیگ نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

مالدیپ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوںکے نقصان پر 79 رنز بنائے، محمد اعظم 17 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، کرن کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔
وقت اشاعت : 06/12/2019 - 16:33:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :