ڈسٹرکٹ فٹ بال چیمپئن شپ کا سیمی فائنل مرحلہ (کل) سے شروع ہو گا

پیر 27 جنوری 2020 18:46

ڈسٹرکٹ فٹ بال چیمپئن شپ کا سیمی فائنل مرحلہ (کل) سے شروع ہو گا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) ڈسٹرکٹ ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری ڈسٹرکٹ فٹ بال چیمپئن شپ کا سیمی فائنل مرحلہ ( کل) منگل سے اسلامیہ ہائی سکول گرائونڈ چکوال شروع ہو گا جبکہ المدنیہ کلب اور الیون سٹار کلب نے پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر آصف محمود طاہر نے بتایاکہ چیمپئن شپ میں 22 ٹیمیں ناک آوٹ سسٹم پر حصہ لے رہی ہیں۔

چیمپئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے (آج) منگل سے کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ فائنل کے اختتام پر اول آنے والی ٹیم کو 20 ہزار روپے کے ساتھ ونر ٹرافی اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 10 ہزار روپے کے ساتھ رنراپ ٹرافی بھی دی جائے گی۔ اس کے علاوہ چیمپئن شپ میں مین آف دی ٹورنامنٹ اور مین آف دی میچ کے انعام بھی رکھا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 27/01/2020 - 18:46:43