ایوان ڈوڈگ اور فلپ پولاسک آسٹریلین اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

منگل 28 جنوری 2020 21:20

ایوان ڈوڈگ اور فلپ پولاسک آسٹریلین اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
ٰمیلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2020ء) کروشیا کے ایوان ڈوڈگ اور انکے سلواکین جوڑی دار فلپ پولاسک رواں سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ انہون نے کوارٹر فائنل میچ میں برطانوی ٹینس سٹار جونی او مارا اور انکے ایل سلواڈور کے جوڑی دار مارسیلو اروالوکو شکست دیکر میگا ایونٹ سے باہر کر دیا۔

(جاری ہے)

منگل کو آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں کروشیا کے ایوان ڈوڈگ اور انکے سلواکین جوڑی دار فلپ پولاسک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانوی ٹینس سٹار جونی او مارا اور انکے ایل سلواڈور کے جوڑی دار مارسیلو اروالوکو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-2 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ فاتح جوڑی نے پری کوارٹر فائنل میں برائن برادرز کو شکست دیکر میگا ایونٹ سے باہر کیا تھا۔
وقت اشاعت : 28/01/2020 - 21:20:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :