آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز، سیمونا ہالپ اور گاربین موگوروزا سیمی فائنل میں داخل

بدھ 29 جنوری 2020 11:27

آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز، سیمونا ہالپ اور گاربین موگوروزا سیمی فائنل میں داخل
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2020ء) رومانیہ کی نامور ٹینس سٹار اور فورتھ سیڈڈ سیمونا ہالپ اور ہسپانوی ٹینس سٹار گاربین موگوروزا آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ استونیہ کی اینٹ کونٹا ویٹ اور روس کی اناستاسیا پائولیچنکوا کوارٹر فائنل رائونڈ میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں رومانیہ کی فورتھ سیڈڈ سیمونا ہالپ نے فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے حریف استونیہ کی کھلاڑی اینٹ کونٹا ویٹ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-1 سے شکست دیکر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ میگا ایونٹ کے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میچ میں ہسپانوی ٹینس سٹار گاربین موگوروزا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف روسی ٹینس کھلاڑی اناستاسیا پائولیچنکوا کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-3 سے اپ سیٹ شکست دیکر میگا ایونٹ سے باہر کر دیا۔
وقت اشاعت : 29/01/2020 - 11:27:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :