اے ٹی پی ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز، کرسٹیئن گیرین اور فیڈریکو کوریا نے کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا

جمعرات 20 فروری 2020 16:20

برازیلیہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) چلی کے کرسٹیئن گیرین اور ارجنٹائن کے فیڈریکو کوریا اے ٹی پی ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق برازیل میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچز میں چلی کے کرسٹیئن گیرین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹائن کے فیڈریکو ڈیلبونس کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-3سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں ارجنٹائن کے فیڈریکو کوریا نے ہسپانوی حریف کھلاڑی کارلوس گارفیا کو سخت مقابلے کے بعد 6-4، 4-6 اور 6-4 سی ہرا دیا۔
وقت اشاعت : 20/02/2020 - 16:20:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :