اے ٹی پی ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز، ہوراشیو زیبالوس اور مارشل گرانولرز کوارٹر فائنل میں داخل

جمعرات 20 فروری 2020 16:20

برازیلیہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) ارجنٹائن کے ٹینس سٹار ہوراشیو زیبالوس اور انکے ہسپانوی جوڑی دار مارشل گرانولرز اے ٹی پی ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔ انہوں نے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں ارجنٹائن کے جان ایگناشیو لانڈیرو اور انکے سپینش جوڑی دار البرٹ راموس کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

(جاری ہے)

برازیل میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں ارجنٹائن کے ٹینس سٹار ہوراشیو زیبالوس اور انکے ہسپانوی جوڑی دار مارشل گرانولرز عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ارجنٹائن کے جان ایگناشیو لانڈیرو اور انکے سپینش جوڑی دار البرٹ راموس کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-2 سے شکست دیکر ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
وقت اشاعت : 20/02/2020 - 16:20:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :