ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب انڈسٹریل یونٹ عارضی طور بند کرا دیئے گئے

پیر 24 فروری 2020 23:08

ملتان ۔24فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر ملتا ن عامر خٹک کی ہدایت ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب واقع کیمیکل اور دیگر انڈسٹریل یونٹس عارضی طور بند کرادئیے گئے ہیں۔وہاڑی روڈ پر قائم انڈسٹریل یونٹس کو آلودگی پھیلانے کے خدشہ کے پیش نظر بند کرایا گیاہے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید نے گز شتہ روزوہاڑی روڈ پر قائم ان صنعتی اداروں کا دور ہ کیا۔

اس موقع پر محکمہ ماحولیات، انڈسٹریز اور واسا کے افسران بھی ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر عابد فرید نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پاکستانی و غیر ملکی کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کو پر فضا ماحول فراہم کرنا چاہتی ہے، کیمیکل انڈسٹری کی وجہ سے اطراف کے علاقہ میں ماحولیاتی آلودگی بڑھ رہی ہے،انہو ں نے کہا کہ میچز کے دوران آنے والی سینکڑوں گاڑیوں کی وجہ سے آلودگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے اس لئے کیمیکل انڈسٹریز کو عاضی طور پر بند کرنا ناگزیر ہو گیا ہے، کیمیکل انڈسٹریز کے ویسٹ کی وجہ سے سیورلائنیں بھی متاثر ہو رہی ہیں، انہو ں نے کہا کہ ماضی میں بھی انٹرنیشنل میچوں کے دوران انڈیسٹریز کو بند کر ادیا جاتا تھا، اے سی سٹی نے متعلقہ افسران کو تمام صنعتی یونٹس کی عارضی بندش کے سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ہدایات پر عمل نہ کرنیوالی صنعتوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 24/02/2020 - 23:08:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :