سیزن میں میچز کیلئے پرامید ہیں، ایلیکس کاونٹورس

آسٹریلوی کھلاڑی اگلے ہفتے ٹریننگ کا آغازکریں گے،ایک دوسرے کا سامان استعمال کرنے کی ممانعت ہوگی

بدھ 20 مئی 2020 12:32

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2020ء) کرکٹ آسٹریلیا سیزن کے دوران میچزکے لیے پرامید ہے، سیزن میں میچز منصوبے کے مطابق ہوں گے۔منیجر اسپورٹس میڈیسن ایلیکس کاونٹورس کے مطابق آسٹریلوی کھلاڑی اگلے ہفتے ٹریننگ کا آغازکریں گے،تاہم ایک دوسرے کا سامان استعمال کرنے کی ممانعت ہوگی۔

(جاری ہے)

ایلیکس کائونٹورس نے بتایا کہ میچز کے دوران گیند کو ڈس انفیکٹ کرنے کیلئے تجربہ کیا جائے گا، دیکھا جائے گا کہ ڈس انفیکٹ کرنے کے گیند پر کیا اثرات پڑتے ہیں۔منیجر اسپورٹس میڈیسن نے کہا کہ کھلاڑیوں کوحفاظتی گائیڈ لائنز کے بارے میں آگاہ کرنا اہم ہے۔انہوںنے کہاکہ سالہا سال کی روایات اورقانون میں تبدیلی اتنا آسان کام نہیں ہوگا۔
وقت اشاعت : 20/05/2020 - 12:32:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :