نیشنل کرکٹ اکیڈمی نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے طورپر کام کرنا شروع کر دیا

پیر 1 جون 2020 20:00

نیشنل کرکٹ اکیڈمی نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے طورپر کام کرنا شروع کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) پاکستا ن کرکٹ بورڈ کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے طورپر کام کرنا شروع کر دیا ۔نئے سیٹ اپ کے تحت اکیڈمی اور شعبہ ڈومیسٹک مل کر کام کریں گے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان باقاعدہ نگران بن گئے ہیں جوہائی پرفارمنس سینٹر ، ڈومیسٹک اور گراس روٹ کرکٹ کے معاملات کو دیکھیں گے۔بتایا گیا ہے کہ ہیڈ آف انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ثقلین مشتاق آئندہ ہفتے سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔ہیڈآف کوچنگ کے لیے قومی ٹیم کے سابق فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈبرن کا انتخاب کیاگیاہے، وہ ڈومیسٹک کوچز کی ڈویلپمنٹ اور کوچ ایجوکیشن کے معاملات کی نگرانی کریں گے ۔
وقت اشاعت : 01/06/2020 - 20:00:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :