پی ایف ایف کے زیر اہتمام آن لائن ویمنز کوچنگ ریفریشر کورس ختم

خواتین کے لیے کوچنگ بہت اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، ملک میں فٹ بال کی ترقی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے، حمزہ خان

پیر 22 جون 2020 14:27

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2020ء) پی ایف ایف کے زیر اہتمام آن لائن ویمنز کوچنگ ریفریشر کورس اختتام پذیر ہو گیا، تین روزہ کورس میں 17 اے ایف سی 'سی' لائسنس کوچز نے شرکت کی، چیف انسٹرکٹر کے فرائض قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ طارق لطفی نے انجام دیے۔

(جاری ہے)

کورس میں حصہ لینے والی خواتین کوچز کو کوچنگ کے اسباق پر نظر ثانی اور فٹ بال کے کھیل میں وقت کے ساتھ ساتھ ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا، کورس کے اختتام سے قبل پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین حمزہ خان نے کوچز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے لیے کوچنگ کی تعلیمات بہت اہم کردار ادا کر سکتی ہیں اور اس کے ذریعے ملک میں فٹ بال کی ترقی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے، کورس میں حصہ لینے والی کوچز اور انسٹرکٹرز نے پی ایف ایف کی اس کاوش کو سراہا اور کہا کہ ایسے کورسز کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے۔

وقت اشاعت : 22/06/2020 - 14:27:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :