مائیکل کاسپروز نے کرکٹ آسٹریلیا کے نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفی دے دیا

جمعرات 23 جولائی 2020 12:22

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2020ء) کرکٹ آسٹریلیا (سی ای) کے چیئرمین ارل ایڈنگز نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مائیکل کاسپروز نے گزشتہ روز کرکٹ آسٹریلیا کے نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا نے کہا ہے کہ سابق فاسٹ بائولر مائیکل کاسپروز نے آسٹریلوی کرکٹ کے لئے اچھی خواہشات رکھتے ہوئے استعفی دیا ہے ۔

48 سالہ سابق فاسٹ بائولر مائیکل کاسپروز کے عہدے کی مدت اگلے سال ختم ہونا تھی۔ مائیکل کاسپروز آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بائولر رہے ہیں اور ان کی رخصتی کے ساتھ ہی آسٹریلوی بورڈ میں اب کوئی مرد ٹیسٹ کھلاڑی باقی نہیں بچا ہے۔سابق فاسٹ بائولر مائیکل کاسپروز اپنے ایک بیان میں کہا ہے جیسا کہ میں نے میدان میں کیا، مجھے یقین ہے کہ میں نے اس پوزیشن کو قطعی طور پر وہ سب کچھ دیا ہے جیتنا میں اس کے بارے میں جانتا تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گذشتہ سالوں میں مجھے ملک میں کرکٹ کے ہر سٹیک ہولڈر کی نمائندگی کرنے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تجربہ میرے لئے ایک اعزاز ہے۔ اپنے عہدے کے حوالے سے سابق فاسٹ بائولر مائیکل کاسپروز نے کہا کہ اپنا عہدہ چھوڑنے کے لئے یہ بالکل صحیح وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی ملازمت کے دوران ان تمام ساتھیوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے میرے ساتھ ملکر کام کیا۔

کرکٹ آسٹریلیا (سی ای) کے چیئرمین ارل ایڈنگز نے مزید کہا کہ مائیکل کاسپروز سابق بین الاقوامی کھلاڑی، اے سی اے صدر، کوئنز لینڈ کرکٹ کے عبوری سی ای او اور بورڈ کے ممبر کی حیثیت سے آسٹریلوی کرکٹ کے خادم رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مائیکل کاسپروز کرکٹ فیملی کے دیرینہ رکن ہیں اور ہم ان کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
وقت اشاعت : 23/07/2020 - 12:22:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :