ماریہ سکاری کو ڈبلیو ٹی اے پالرمو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ابتدائی رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا

منگل 4 اگست 2020 16:52

ماریہ سکاری کو ڈبلیو ٹی اے پالرمو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ابتدائی رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) جمہوریہ چیک کی ٹینس سٹار کرسٹینا پالیسکووا نے ڈبلیو ٹی اے پالرمو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا، یونان کی تھرڈ سیڈڈ ماریہ سکاری کو ابتدائی رائونڈ میں اپ سیٹ شکست دیکر دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

اٹلی کے کنٹری ٹائم کلب میں شروع ہونے والے ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے ابتدائی ویمنز سنگلز میچ میں جمہوریہ چیک کی کرسٹینا پالیسکووا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یونانی تھرڈ سیڈڈ ماریہ سکاری کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے اپ سیٹ شکست دیکر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں یوکرائن کی دایانا نے ہسپانوی حریف کھلاڑی سارا ٹورمو کو 6-3 اور 6-4 سے مات دی۔
وقت اشاعت : 04/08/2020 - 16:52:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :