ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر کامالا ہیرس انتقال کرگئے

اصل نام ’جیمس ہیرس‘ تھا، حالیہ چند سالوں سے علالت کی زندگی گزار رہے تھے، ذیابیطس کے باعث اپنی دونوں ٹانگیں بھی کھوچکے تھے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 10 اگست 2020 17:01

ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر کامالا ہیرس انتقال کرگئے
نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2020ء ) ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیجنڈری ریسلر ’کامالا ہیرس‘ 70 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کامالا کی موت کی تصدیق کردی،
مشہور سابق ریسلر کا اصل نام ’جیمس ہیرس‘ تھا لیکن وہ اپنے خاص روپ کی وجہ سے ’کامالا‘ کے نام سے جانے جاتے تھے، چہرے پر پینٹنگ ان کی پہچان تھی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق لیجنڈ کھلاڑی حالیہ چند سالوں سے علالت کی زندگی گزار رہے تھے، ذیابیطس کے باعث وہ اپنی دونوں ٹانگوں سے بھی محروم ہوگئے تھے۔ سابق ریسلر کی موت کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔ 9 فٹ قد اور 380 پاؤنڈ وزن رکھنے والے ریسلر کی اچانک موت سے ان کے ساتھی بھی غم زدہ ہیں۔ دیگر ریسلرز نے کامالا کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنا قیمتی اثاثہ کھو دیا۔ کھلاڑی نے اپنے کیریئر کے دوران کئی ٹائٹلز اپنے نام کیے، ہوگن اور انڈرٹیکر جیسے بڑے ریسلر سے بھی مقابلہ کیا۔                                                     
وقت اشاعت : 10/08/2020 - 17:01:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :