شیفیلڈ شیلڈ فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ کل سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا

جمعہ 9 اکتوبر 2020 12:41

ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2020ء) : کرکٹ آسٹریلیا کے زیر اہتمام شیفیلڈ شیلڈ فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ کل ہفتہ سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے ابتدائی روز دو میچز شروع ہوں گے۔ پہلا چار روزہ میچ سائوتھ ا?سٹریلیا اور ویسٹرن ا?سٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان شروع ہوگا جبکہ دوسرا میچ کوئنز لینڈ اور تسمانیہ کی ٹیموں کے درمیان شروع ہوگا۔

دونوں میچز ایڈیلیڈ میں شروع ہوں گے۔ یہ شیفیلڈ شیلڈ فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ کا 119 واں سیزن ہے۔

(جاری ہے)

کرکٹ آسٹریلیا نی21-2020ڈومیسٹک سیزن میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کے سکواڈ کی تصدیق کر دی ہے اس کے علاوہ یہ بھی تصدیق کی ہے کہ ٹورنامنٹ کے تمام میچز میں کوکبورا گیند کا استعمال کیا جائے گا۔ رواں سیزن کے پہلے چار رائونڈ ایڈیلیڈ کے چار مقامات پر کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی جن میں ساتھ آسٹریلیا، ویسٹرن آسٹریلیا، کوئنز لینڈ، تسمانیہ، وکٹوریہ اور نیو ساتھ ویلزشامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں نیو ساتھ ویلز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے مکمل کر لی گئی ہیں۔
وقت اشاعت : 09/10/2020 - 12:41:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :