عالمی جوڈو ڈے کے موقع پر 28 اکتوبر کو جوڈو کے مقابلے ہونگے

اتوار 25 اکتوبر 2020 14:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء)اسلام آباد جوڈو ایسوسی ایشن کے زیراہتمام عالمی جوڈو ڈے کے موقع پر 28 اکتوبر کو جوڈو کے مقابلے ہونگے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد جوڈو ایسوسی ایشن کے ایونٹ آرگنائزر عمران خان درانی نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ایونٹ میں مرد اور خواتین کے مقابلے منعقد ہونگے، ایونٹ کے اختتام پر اسلام آباد جوڈو ایسوسی ایشن کے صدر ظریف احمد کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کا مقصد عالمی یوم ڈے منانا ہے۔
وقت اشاعت : 25/10/2020 - 14:25:05