القصیم ریجن کے شہر البریدہ میں ٹی ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے بعد اگلے مرحلے میں القصیم ٹی 20 چیمپین ٹرافی کا آغاز گزشتہ روز ٹورنامنٹ کا میچ پاک مدینہ کرکٹ کلب اور سٹار کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 1 دسمبر 2020 11:00

القصیم ریجن کے شہر البریدہ میں ٹی ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے بعد اگلے مرحلے میں القصیم ٹی 20 چیمپین ٹرافی کا آغاز  گزشتہ روز ٹورنامنٹ کا  میچ پاک  مدینہ کرکٹ کلب اور سٹار کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا
القصیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 دسمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،میاں محمد عظیم ) القصیم ریجن کے شہر البریدہ میں ٹی ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے بعد اگلے مرحلے میں القصیم ٹی 20 چیمپین ٹرافی کا آغاز۔ گزشتہ روز ٹورنامنٹ کا میچ پاک مدینہ کرکٹ کلب اور سٹار کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

میچ پاک مدینہ کرکٹ کلب نے 66 رنز سے بآسانی جیت لیا

پاک مدینہ سی سی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاک مدینہ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 180 رنز بنائے نعمان نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 42 بال پر 67 رنز اسکور کئے طاہر 18 عدنان 20 سردار اظہر نے 18 رنز بنائے سٹار سی سی کی طرف سے اسرار خان 2 وکٹ لے کر نمایاں بولر رہے جواب میں سٹار سی سی بیٹنگ کرتے ہوئے 16.3 اوورز میں 115 رنز بنا کر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئ عثمان ساہی کے علاوہ کوئی بلے باز وکٹ پر نہ ٹھہر سکا سردار اظہر نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 34 رنز دے کر 5 وکٹ حاصل کیے مین آف دی میچ کا اعزاز سردار اظہر کے نام رہا۔

وقت اشاعت : 01/12/2020 - 11:00:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :