لنکا پریمیئر لیگ،شعیب ملک نے باؤنڈری پر ناقابل یقین کیچ پکڑ لیا

سابق پاکستانی کپتان نے پہلے باؤنڈری لائن کے اندر رہ کر اور پھر بائونڈری کے باہر جاکر گیند واپس اندر اچھال کر پکڑی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 5 دسمبر 2020 10:43

لنکا پریمیئر لیگ،شعیب ملک نے باؤنڈری پر ناقابل یقین کیچ پکڑ لیا
ہمبنٹوٹا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 دسمبر 2020ء ) لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں کولمبو کنگز اور جافنا سٹالینز کے میچ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کے بائونڈری لائن پر کیچ نے دھوم مچا دی ۔ لنکا پریمیئر لیگ میں جافنا سٹالینز کی جانب سے کھیلنے والے شعیب ملک نے مخالف ٹیم کے کپتان اینجلو میتھیوز کا بائونڈری پر بہترین کیچ پکڑ کر ہر ایک کو حیران کردیا۔

شعیب ملک نے پہلے باؤنڈری لائن کے اندر رہ کر اور پھر بائونڈری کے باہر جاکر گیند واپس اندر اچھال کر پکڑی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

شعیب ملک کے شاندار کیچ کو کمنٹیٹر نے بھی خوب سراہا جب کہ جافنا سٹالینز کی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی اپنے ساتھی کھلاڑی کے کیچ پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی ۔

کمنٹیٹر کا شعیب ملک کے ناقابل یقین کیچ پر کہنا تھا کہ ایسا کیچ لینا کبھی آسان نہیں ہوتا ہے، شعیب ملک نے اپنے تجربے کا استعمال کرتے ہوئے یہ بہترین کیچ پکڑا۔ یاد رہے کہ لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے اس میچ میں کولمبو کنگز نے جافنا سٹالینز کو 6 وکٹ سے ہرا دیا تھا۔                                                               
وقت اشاعت : 05/12/2020 - 10:43:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :