ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، ہالینڈ نے انگلینڈ کو اپ سیٹ شکست دیدی

پیر 31 مارچ 2014 17:59

چٹاگانگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مارچ 2014ء) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں ہالینڈ نے بگ تھری کے چوہدری انگلینڈ کو 45 رنز سے اپ سیٹ شکست دے دی۔ چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلے میچ میں ہالینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے، وکٹ کیپر بیٹسمین ویسلے باریسے نے 45 گیندوں میں 48 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ اسٹیفن مائیبرگ 39 رنز بنا کر دوسرے نامیاں بلے باز رہے، دیگر کھلاڑیوں میں مائیکل اسوارٹ 13، ٹوم کوپر 8 اور کپتان پیٹر بورن 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے کپتان اسٹورٹ براڈ نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کرس جورڈن اور روی بوپارا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

(جاری ہے)

134 رنز کے مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی بیٹنگ لائن ریت کی ایسی دیوار ثابت ہوئی تو ہالینڈ کی کمزور بولنگ کا بھی مقابلہ نہیں اور پوری ٹیم 18ویں اوور میں 88 رنز پر پولین لوٹ گئی، انگلینڈ کے صرف 3 کھلاڑی رنز کے دہرے ہندسے کو عبور کرپائے اور روی بوپارا نے سب سے زیادہ 18 رنز اسکور کئے، دیگر کھلاڑیوں میں ایلکس ہیلز 12، مائیکل لمب 6، معین علی 3، ایون مورگن 6، جوز بٹلر 6، ٹم بریسنن 5، کرس جورڈن 14، اسٹورٹ براڈ 4 اور اسٹیفن پیری صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ہالینڈ کے مدثر بخاری اور لوگان وین بیک نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ٹم وین ڈر گوٹین اور پیٹر بورن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ بہترین کارکردی کا مظاہرہ کرنے پر مدثر بخاری کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

وقت اشاعت : 31/03/2014 - 17:59:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :