لوئیسہ سٹیفانی اور ہیلی کیٹر ابوظہبی اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئیں

منگل 12 جنوری 2021 16:43

لوئیسہ سٹیفانی اور ہیلی کیٹر  ابوظہبی اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئیں
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2021ء) امریکا کی ٹینس سٹار ہیلی کیٹر اور ان کی برازیلین جوڑی دار لوئیسہ سٹیفانی  ابو ظہبی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈ بلز فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ جرمنی کی ٹینس سٹار لائورا سیجمونڈاور ان کی روسی جوڑی دار ویرا زوناریواسیمی فائنل میچ میں ہارکر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل جرمنی کی ٹینس سٹار لائورا سیجمونڈاور ان کی روسی جوڑی دار ویرا زوناریوانے بآسانی ابو ظہبی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا کیونکہ  کوارٹر فائنل میں ان کی  حریف جوڑی کسی وجہ سے مقابلے کے لیے کورٹ نہ پہنچ سکی جس پر میچ ریفری نے جرمنی کی ٹینس سٹار لائورا سیجمونڈاور ان کی روسی جوڑی دار ویرا زوناریوا کو واک اوور دے دیا اور   یوں لائورا سیجمونڈاور ان کی  جوڑی دار ویرا زوناریوا نے بآسانی ابو ظہبی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا ۔

امریکا کی ٹینس سٹار ہیلی کیٹر اور ان کی برازیلین جوڑی دار لوئیسہ سٹیفانی  نے ابو ظہبی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میچ میں    لائورا سیجمونڈاور ان کی  جوڑی دار ویرا زوناریوا کو سخت مقابلے کے بعد 5-6،6-1اور 8-10سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی۔
وقت اشاعت : 12/01/2021 - 16:43:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :