17سالہ نوجوان ایشون رامن سکاٹ لینڈ کے کلب ڈنڈی یونائیٹڈ کے لیے کام کرنے کا خواب پورا ہو گیا

کلب کے چیف سکاٹ سیٹوی گریو کا براہ راست پیغام موصول ہوا ،پوچھا کلب میں کوئی کام کرنا پسند کروگے ‘ ایشون

جمعہ 5 فروری 2021 15:56

سکاٹ لینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2021ء) 17سالہ نوجوان ایشون رامن سکاٹ لینڈ کے کلب ڈنڈی یونائیٹڈ کے لیے کام کرنے کا خواب پورا ہو گیا۔ وہ وہاں سکاٹ اور تجزیہ کار کی ذمہ داری نبھاتے ہیں۔بی بی سی کے مطابق ریڈیو ون نیوز بیٹ سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میں ابھی بھی خود کو چٹکی کاٹتا ہوں اور مجھے ابھی بھی یقین نہیں آتا۔

ایشون 2019 سے اس کلب میں ہیں۔ اس دوران کلب کی کارکردگی بہتر بھی ہوئی اور اب وہ سکاٹش پریمئر شپ میں چھٹے نمبر پر ہے۔فٹ بال کے بارے میں کتابیں پڑھنے کے بعد ایشون اس کھیل کے اسیر ہو گئے اور انہیں لگا کہ انہیں بلاگز کی دنیا میں جانا چاہیے۔انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی 13ویں سالگرہ پر ہی بلاگ لکھنا شروع کر دیا تھا اور اب اگر پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوں تو کئی تو بہت برے بلاگز تھے۔

(جاری ہے)

لیکن جتنے زیادہ تجزیے وہ لکھتے گئے، اتنے ہی ٹوئٹر پر ان کے فالوورز بڑھتے گئے اور پھر 2019 میں انہیںایک خصوصی پیغام ملا۔انہوں نے بتایا کہ ڈنڈی یونائیٹڈ کے چیف سکاٹ سیٹوی گریو کا مجھے براہ راست پیغام موصول ہوا اور انہوں نے پوچھا کہ کیا میں کلب میں کوئی کام کرنا پسند کروں گا۔انہوںنے کہا کہ مجھے ایک فٹ بال کلب کے لیے کام کرنے کے پیسے مل رہے ہیں اور اس کا اثر ہو رہا ہے۔

ان کا بہت زیادہ وقت صرف اس میں گزرتا ہے کہ کلب کے لیے نئے کھلاڑی ڈھونڈیں جن کے ساتھ وہ معاہدہ کر سکے۔مجھے بتایا جاتا ہے کہ ہمیں کس قسم کے کھلاڑی چاہیں، ڈیٹا بیس کے ذریعے دیکھیں کہ وہ کون سے کھلاڑی ہیں جو ہمارے پروفائل کے کھلاڑی کے مطابق اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔اور اگر ہم ان کے ساتھ معاہدے کے متعلق سوچیں تو میں گھنٹوں انہیںدیکھتا ہوں اور اگر وہ اس کے قابل ہوں تو ان کو اطلاع دیتا ہوں۔اس کے علاوہ، میں باقی لیگ کے حوالے سے اپنی کارکردگی کا بھی جائزہ لیتا ہوں۔ نہ صرف معیار کے لحاظ سے بلکہ اس لحاظ سے بھی کہ آیا ہم اس طرح کھیل رہے ہیں جس طرح ہم نے منصوبہ بنایا تھا۔
وقت اشاعت : 05/02/2021 - 15:56:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :