الائیڈسکول (میاں علی کیمپس ) مکوآنہ کے زیر انتظام چوتھا سالانہ سپورٹس گالا کاانعقاد

منگل 9 مارچ 2021 12:48

الائیڈسکول (میاں علی کیمپس ) مکوآنہ کے زیر انتظام چوتھا سالانہ سپورٹس گالا کاانعقاد
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2021ء)الائیڈسکول (میاں علی کیمپس ) مکوآنہ کے زیر انتظام چوتھا سالانہ سپورٹس گالا کاانعقاد رانا ریسوٹ ہیڈ بلوکی میں کیا گیا ' جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا اور ادارہ کے بانی میاں علی رضا اویسی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ' سپورٹس گالہ میں ڈائریکٹر الائیڈ سکول انجینئر میاں اویس اویسی ' پرنسپل میڈم عرفہ لیاقت (سی آر او )مس مبشرہ ' اکیڈمک ہیڈ مس عندلیب اور کیمپس ایونٹ انچارج مس حفصہ نے بھی شرکت کی اور باقی سٹاف بھی موجود تھا ' اس موقع پر طلبائ کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ایونٹ انکی شخصیت کونکھارنے اوران کی نشونما کیلئے ضروری ہیں ڈائریکٹر انجینئر میاں اویس اویسی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہویے کہا کہ ادارہ اپنی سابقہ روایات کو بر قرار رکھتے ہوئے اس پر عمل پیرا ہے انہوں نے کہا کہ غیر نصابی سرگرمیاں وہ ذریعہ ہیجن کوفروغ دے کرمعاشرتی خرابیوں کو قابو کیا جاسکتا ہے 'طلباء نے مختلف گیمز میں حصہ لیا اور آخر میں جیتنے والی ٹیمز میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔

وقت اشاعت : 09/03/2021 - 12:48:56