انگلش فٹ بالرز ویان رونی اور فل جونز فیفا ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے،فیفا ورلڈ کپ کیلئے انگلش ٹیم کے ابتدائی سکواڈ کا اعلان 12 مئی کو ہو گا،دونوں کھلاڑی میگا ایونٹ سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے ،دونوں کھلاڑیوں کو سکواڈ میں شامل کئے جانے کا امکان

اتوار 11 مئی 2014 14:43

انگلش فٹ بالرز ویان رونی اور فل جونز فیفا ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے،فیفا ورلڈ کپ کیلئے انگلش ٹیم کے ابتدائی سکواڈ کا اعلان 12 مئی کو ہو گا،دونوں کھلاڑی میگا ایونٹ سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے ،دونوں کھلاڑیوں کو سکواڈ میں شامل کئے جانے کا امکان

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مئی۔2014ء)آئندہ ماہ برازیل میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے انگلش ٹیم کا اعلان 12 مئی کو کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق روئے ہگسن ابتدائی 23 رکنی سکواڈ اور سات سٹینڈ بائی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کریں گے جبکہ حتمی سکواڈ کا اعلان 2 جون کو کیا جائے گا۔ انگلش فٹ بالرز ویان رونی اور فل جونز ان فٹ ہیں تاہم ٹیم مینیجر روئے ہگسن کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑی میگا ایونٹ سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے اسلئے دونوں کھلاڑیوں کو سکواڈ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم میگا ایونٹ سے قبل 30 مئی کو پیرو، 4 جون کو ہونڈراس اور 7 جون کو ایکوا ڈور کے خلاف فرینڈلی میچز کھیلے گی۔ انگلینڈ کی ٹیم کو میگا ایونٹ میں گروپ ڈی میں اٹلی، یورو گوئے، کوسٹا ریکا کے ساتھ رکھا گیا ہے اور وہ 14 جون کو اٹلی کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔

(جاری ہے)

انگلش ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ 19 جون کو یورو گوئے جبکہ تیسرا میچ 24 جون کو کوسٹا ریکا کے خلاف کھیلے گی۔

ادھر مانچسٹر یونائیٹڈ کے عبوری مینیجر ریان گگز نے کہا ہے کہ ویان رونی اور فل جونز آئندہ ماہ برازیل میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ سے قبل فٹ ہو کر انگلش ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ میگا ایونٹ 12 جون سے برازیل میں شروع ہو گا ، 22 سالہ جونز انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں ہل کے خلاف میچ کے دوران کندھے کی انجری میں مبتلا ہو گئے تھے جبکہ 28 سالہ رونی گراؤن انجری کا شکار ہیں۔ انگلینڈ ٹیم کے مینیجر روئے ہگسن ورلڈ کپ کیلئے ابتدائی سکواڈ کا اعلان 12 مئی کو کریں گے

وقت اشاعت : 11/05/2014 - 14:43:57