پاکستانی نژادبرطانوی کرکٹر نوید عارف اور نیوزی لینڈ کے لو ونسنٹ پر میچ فکسنگ کی فردجرم عائد کردی گئی

جمعرات 22 مئی 2014 20:29

پاکستانی نژادبرطانوی کرکٹر نوید عارف اور نیوزی لینڈ کے لو ونسنٹ پر میچ فکسنگ کی فردجرم عائد کردی گئی

کنگسٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مئی۔2014ء) پاکستانی نژادبرطانوی کرکٹر نوید عارف اور نیوزی لینڈ کے لو ونسنٹ پر میچ فکسنگ کی فردجرم عائد کردی گئی ،دونوں پر 2011میں ایک میچ فکسڈ کرنے کاالزام ہے۔سابق کیوی کرکٹر لو ونسنٹ نے حال ہی میں میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کااعتراف کرتے ہوئے پانچ ممالک میں فکسنگ کے ثبوت آئی سی سی کوپیش کئے تھے۔ نوید عارف 1981میں منڈی بہاوٴالدین میں پیدا ہوئے۔

لیفٹ آرم پیس بولر سے سسیکس کاوٴنٹی نے 2011میں ڈینس اہلیہ کی وجہ سے نان اوورسیز پلیئر کی حیثیت سے معاہدہ کیا اسی سال سسیکس اور کینٹ کا میچ جو ٹی وی پر بھی نشرکیاگیا فکس ہونے کاخدشہ ظاہرکیا گیا تاہم آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے اسے کلیئرکردیا۔ اگست 2012میں ای سی بی نے کیس ری اوپن کیا اور واضح شواہد ملنے کے بعد دونوں کھلاڑیوں پر فرد جرم عائد کردی۔

(جاری ہے)

کینٹ کے خلاف فتح کی صورت میں سسیکس کا سیمی فائنل میں پہنچنایقینی تھا۔ نوید عارف نے چھ اوورز میں 41 رنز دیئے۔ 217رنز کے ہدف کے تعاقب میں 76رنز پر سسیکس کا کوئی کھلاڑی آوٴٹ نہیں تھاتاہم پھر اچانک چار وکٹیں گرگئیں۔لوونسنٹ ایک رن بناکررن آوٴٹ ہوئے۔ نویدعارف نویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے آئے ،انہوں نے 29گیندوں پرگیارہ رنزبنائے اور پوری ٹیم دوسودو رنز پر آوٴٹ ہوکرچودہ رنز سے ہارگئی ، جرم ثابت ہونے پر دونوں کرکٹرز پر تاحیات پابندی عائد ہوجائیگی۔

اس خبر کی مزید تفصیل آپ برطانوی اخبار پر اس لنک پر پڑھ سکتے ہیں.

وقت اشاعت : 22/05/2014 - 20:29:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :