ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر بہتر کام کرینگے،وقاریونس ،صاف دل کے ساتھ ٹیم کے لئے کچھ کرنا چاہتا ہوں ،کسی کھلاڑی سے کوئی شکایت نہیں،ورلڈ کپ سے قبل سری لنکا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے فائدہ ہوگا ،انٹرویو

اتوار 25 مئی 2014 13:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مئی۔2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ وہ سسٹم سے کوچ بن کر آئے ہیں کوئی غلط کام نہیں کیا ،اگر کوئی تنقید کرے تو سامنا کرنے کیلئے بھی تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ سسٹم کے تحت درخواست دے کر کوچ بنے ہیں ،کوئی غلط کام نہیں کیا۔سابق فاسٹ بولرنے کہاکہ وہ صاف دل کے ساتھ ٹیم کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں کسی کھلاڑی سے کوئی شکایت نہیں۔ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپورٹ اسٹاف کے لئے پی سی بی کو مشورہ دیا ہے۔ورلڈ کپ سے قبل سری لنکا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے فائدہ ہوگا۔

وقت اشاعت : 25/05/2014 - 13:31:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :