عالمی نمبر ایک لی چانگ وائی نے بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن 2013 پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا

بدھ 28 مئی 2014 14:41

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28مئی 2014ءٌ)۔ ملائیشین سٹار پلیئر اور عالمی نمبر ایک لی چانگ وائی نے بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف ) 2013 پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا۔ چانگ وائی نے چوتھی مرتبہ ایوارڈ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

(جاری ہے)

وائی اس سے قبل 2009ء ، 2010ء اور 2011ء میں بھی ایوارڈز جیت چکے ہیں۔ ملائیشین سٹار نے چین کے لین ڈان، چن لانگ، انڈونیشیا کے محمد احسن، ہارندرا، سنگ ہیون اور لی یانگ ڈائی کو مات دے کر ایوارڈ اپنے نام کیا۔ دوسری جانب ویمنز کیٹگری میں چین کی لی زیوروئی نے ایوارڈ حاصل کیا۔

وقت اشاعت : 28/05/2014 - 14:41:48