فارورڈ نیکن تھیمیا ہیمسٹرنگ انجری کے باعث ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ سے باہر

بدھ 28 مئی 2014 14:41

ہیگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28مئی 2014ء) فارورڈ نیکن تھیمیا ہیمسٹرنگ انجری کے باعث ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے، تھیمیا کی جگہ یووراج والمیکی کو ٹیم میں طلب کر لیا گیا اس سے قبل رامن دیپ سنگھ بھی فٹنس مسائل کے باعث ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ ٹیری والش کے مطابق نیکن ہیمسٹرنگ انجری میں مبتلا ہو گئے ہیں اور انجری سے نجات کیلئے ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ میگا ایونٹ میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کریں گے، ان کی جگہ وال میکی کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ ٹیم کیلئے بڑا نقصان ہے اور کھلاڑی میگا ایونٹ میں دونوں کھلاڑیوں کی کمی کو شدت سے محسوس کریں گے۔

وقت اشاعت : 28/05/2014 - 14:41:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :