ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 8 جون سے شروع ہوگا

اتوار 1 جون 2014 14:04

کنگسٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1جون۔2014ء)ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 8 جون سے کنگسٹن ، جمیکا میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

کیویز ٹیم کالی آندھی کے خلاف تین ٹیسٹ اور دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 16 سے 20 جون تک جمیکا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 26 سے 30 جون تک ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 01/06/2014 - 14:04:21