طویل قامت فاسٹ بولر محمد عرفان کو ٹیسٹ کرکٹ سے دور رکھا جائے ، سرفراز نواز کا مشورہ ، عرفان کو تمام ٹی ٹوئنٹی میچ کھلائے جائیں ، ون ڈے میں اہم میچوں میں استعمال کیا جائے ، انٹرویو

اتوار 1 جون 2014 14:40

طویل قامت فاسٹ بولر محمد عرفان کو ٹیسٹ کرکٹ سے دور رکھا جائے ، سرفراز نواز کا مشورہ ، عرفان کو تمام ٹی ٹوئنٹی میچ کھلائے جائیں ، ون ڈے میں اہم میچوں میں استعمال کیا جائے ، انٹرویو

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1جون۔2014ء) سمر کیمپ میں پاکستانی بولروں کے ساتھ کام کرنے والے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر سرفراز نواز نے پاکستانی ٹیم انتظامیہ کو مشورہ دیا ہے کہ طویل قامت فاسٹ بولر محمد عرفان کو ٹیسٹ کرکٹ سے دور رکھا جائے اور منتخب ون ڈے میچ کھلائے جائیں اور انہیں احتیاط سے استعمال کیا جائے۔ ایک انٹرویو میں سر فراز نواز نے کہا کہ عرفان کی فٹنس میں بہتری آئی ہے۔

میں نے انہیں ان فٹ ہونے سے بچنے کے لئے بعض مشورے دیئے ہیں تاہم میرا ٹیم انتظامیہ کو مشورہ یہی ہے کہ عرفان کو احتیاط سے استعمال کیا جائے۔تاکہ وہ پھر کہیں ان فٹ نہ ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ عرفان کو تمام ٹی ٹوئنٹی میچ کھلائے جائیں۔البتہ ٹیسٹ کرکٹ نہ کھلائی جائے اور ون ڈے میں اہم میچوں میں استعمال کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے فاسٹ بولر محمد طلحہ کا بولنگ رن اپ بڑھایا ہے جس کے بعد وہ 150کلومیٹر کی رفتار سے بولنگ کررہے ہیں۔

میں نے دس بارہ سال پہلے پنڈی اسٹیڈیم میں اسی طرح شعیب اختر کا بولنگ ایکشن بہتر بنایا تھا اسی طرح وہاب ریاض کو بھی مفید مشورے دیئے ہیں لگتا کہ وہ ایک ردھم سے بولنگ نہیں کراتے ہیں۔اسی طرح راحت علی،احسان عادل کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔جبکہ ٹیم انتظامیہ کو کہا ہے کہ بلاول بھٹی اور انور علی کو آل راؤنڈر کے طور پر استعمال کیا جائے۔سر فراز نواز نے کہا کہ موجودہ پاکستانی کیمپ کی خصوصیت یہ ہے کہ لڑکے ایک دوسرے کے خلاف سازشوں میں ملوث نہیں ہے اور ایک دوسرے کو بھرپور سپورٹ کررہے ہیں۔

وقت اشاعت : 01/06/2014 - 14:40:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :