2022 ء کے فٹ بال ورلڈ کپ کے بارے میں بدعنوانی کی خبروں پر اسپانسرز کو تشویش

پیر 9 جون 2014 14:51

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جون 2014ء)سونی اور ادیداس نے 2022 کے فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی قطر کو سونپنے کے معاملے میں بدعنوانی کی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جاپانی ادارے سونی نے اس سلسلے میں تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ادیداس کے مطابق ان خبروں سے اس کھیل اور اس کے اسپانسرز کے تشخص پر منفی اثر پڑنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ یہ خبریں ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہیں، جب اگلے ہفتے برازیل میں فٹ بال کا عالمی کپ شروع ہو رہا ہے۔ یادرہے کہ برطانیہ کے سنڈے ٹائمز اخبار نے الزامات عائد کیے تھے کہ2022 ء کے عالمی کپ کی میزبانی قطر کو دینے کے لیے راہ ہموار قطر کے سابقہ فٹ بال ایگزیکٹیو محمد بن حمام نے فیفا کے اعلیٰ عہدیداروں کو رشوت دی تھی

وقت اشاعت : 09/06/2014 - 14:51:16