کینیڈین گراں پری آسٹریلین ڈرائیور ڈینیئل ریکارڈو نے جیت لی

پیر 9 جون 2014 14:51

اوٹاوا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جون 2014ء)فارمولا ون کارریسنگ میں کینیڈیئن گراں پری آسٹریلین ڈرائیور ڈینیئل ریکارڈو نے جیت لی ہے۔ دوسرے نمبر پر نیکو روزبرگ جبکہ تیسری پوزیشن پر سیباستیان فیٹل رہے۔ ریڈ بل ٹیم کے 24 سالہ ریکارڈو کی پہلی فتح تھی۔ جیتنے کے بعد ریکارڈو نے کہا کہ وہ ابھی بھی جیت کے دھچکے سے باہر نہیں آ سکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل موناکو اور ہسپانوی گراں پری میں وہ تیسرے نمبر پر رہے تھے۔ کینیڈیئن گراں پری کے فائنل لیپ میں ٹیم ولیمز کے فیلیپے ماسا اور فورس انڈیا کے سرجیو پیریز کی کاریں آپس میں ٹکرا گئی تھیں جبکہ برطانوی ڈرائیورمیکس چلٹن اور فرانسیسی ڈرائیور جولیس بیانچی کی کاروں کے مابین ہونے والے حادثے کے بعد ریس تھوڑی دیر کے لیے روکنا پڑ گئی تھی۔

وقت اشاعت : 09/06/2014 - 14:51:16