یوئیفا یورپیئن انڈر 21 چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنلز مئی میں کھیلے جائیں گے

جمعہ 16 اپریل 2021 11:45

یوئیفا یورپیئن انڈر 21 چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنلز مئی میں کھیلے جائیں گے
بڈاپسٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2021ء) یوئیفا یورپیئن انڈر 21 چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنلز مقابلے 31 مئی کو کھیلے جائیں گے۔ دفاعی چیمپئن سپین، ہالینڈ، اٹلی اور جرمنی نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔

(جاری ہے)

یوئیفا کے زیر اہتمام انڈر 21 چیمپئن شپ کے دلچسپ مقابلے ہنگری اور سلووینیا میں جاری ہیں۔ میگا ایونٹ کے چاروں کوارٹر فائنل 31 مئی کو کھیلے جائیں گے۔ دفاعی چیمپئن سپین کا مقابلہ کروشیا سے ہوگا۔ جرمنی کی ٹیم ڈنمارک سے نبرد آزما ہو گی۔ اٹلی کا میچ پرتگال سے ہوگا جبکہ ہالینڈ کی ٹیم فرانس سے پنجہ آزما ہو گی۔

وقت اشاعت : 16/04/2021 - 11:45:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :