عماد وسیم بیٹی کو پہلی بار چڑیا گھر لے گئے، تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں

پیر 19 اپریل 2021 15:42

عماد وسیم بیٹی کو پہلی بار چڑیا گھر لے گئے، تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ عماد وسیم اہلیہ کے ہمراہ اپنی بیٹی کو پہلی بار چڑیا گھر لے گئے۔عماد وسیم نے اپنے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی کچھ نئی فیملی فوٹوز شیئر کی ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں عماد وسیم اور اٴْن کی اہلیہ کے ہمراہ اٴْن کی ننھی عنایا جھولے میں موجود ہے۔

عماد وسیم نے خوبصورت فیملی فوٹوز شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ وہ اپنی بیٹی عنایہ کی پہلی ٹرپ پر اٴْسے چڑیا گھر لے کر گئے۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹر نے یہ تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا فیملی ڈے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ عماد وسیم کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔بیٹی کے نام کے حوالے سے عماد وسیم نے بتایا تھا کہ نومولود کا نام انہوں نے سیدہ عنایہ عماد رکھا ہے۔یاد رہے کہ اگست2019 میں عماد وسیم پاکستانی نڑاد برطانوی لڑکی ثانیہ اشفاق سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔عماد وسیم کے نکاح کی تقریب اسلام آباد کی فیصل مسجد میں سادگی کے ساتھ انجام پائی تھی جس میں دولہا دلہن کے اہلخانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔
وقت اشاعت : 19/04/2021 - 15:42:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :