یواے ای پریزیڈنٹ کپ کا فائنل سولہ مئی کو العین سٹی کے ہزاع بن زاید اسٹیڈم میں کھیلا جائیگا

ہفتہ 1 مئی 2021 15:07

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2021ء) یواے ای پریزیڈنٹ کپ کا فائنل سولہ مئی کو العین سٹی کے ہزاع بن زاید اسٹیڈم میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یو اے ای فٹبال ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یواے ای پریزیڈنٹ کپ کا فائنل سولہ مئی کو العین سٹی کے ہزاع بن زاید اسٹیڈم میں کھیلا جائے گا، فائنل کا معرکہ شباب ال اہلی اور النصر ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔یو اے ای فٹبال ایسوسی ایشن نے نیشنل کرائسز اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ فائنل میچ کے لئے تیس فیصد شائقین کو میدان میں آنے کی اجازت ہوگی۔فٹبال ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس موقع پر صحت و حفاظت کے تمام احتیاطی اقدامات کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 01/05/2021 - 15:07:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :