فیفا ورلڈ کپ ،برازیل نے کیمرون کو 1-4 سے شکست دیدی

منگل 24 جون 2014 18:17

برازیلیا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جون 2014ء) فیفا ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں برازیل نے کیمرون کو 1-4 سے شکست دیدی۔گروپ اے کے میچ کے پہلے ہاف میں برازیلین کھلاڑی نیمار نے 2 گول کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا جبکہ اس کے جواب میں کیمرون کی ٹیم صرف ایک ہی گول کر پائی۔

(جاری ہے)

دوسرے ہاف کے آغاز سے ہی برازیلین کھلاڑیوں نے بال کو اپنے ہی پاس رکھا اور مزید 2 گول کر کے کیمرون کیلئے جیت کا حصول ناممکن بنا دیا ۔کھیل کے اختتام تک برازیل کا اسکور 1-4 رہا ۔ناک آوٴٹ مرحلے میں برازیل کامقابلہ چلی اورمیکسیکوکامقابلہ میچ ہالینڈ سے ہوگا۔

وقت اشاعت : 24/06/2014 - 18:17:00