نیوزی لینڈ کیخلاف فیصلہ کن ٹیسٹ میچ، ویسٹ انڈیز کا فاتح سکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ

منگل 24 جون 2014 18:18

برج ٹاؤن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جون 2014ء)ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کیخلاف فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کیلئے فاتح سکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹیسٹ (کل )26 جون سے شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

ٹیم میں دنیش رامدین کپتان جبکہ دوسرے کھلاڑیوں میں سلیمان بین، جرمین بلیک ویل، کریگ بریتھ ویٹ، ڈیرن براوو، شیونارائن چندرپال، کرک ایڈورڈز، شینن گبرائل، کرس گیل، جیسن ہولڈر، لیون جانسن، شین شیلنگفورڈ، کیمر روئچ اور جیروم ٹیلر شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 24/06/2014 - 18:18:07