فیفا ورلڈ کپ، پری کوارٹر فائنل مرحلے میں (آج) مزید دو میچز کا فیصلہ ہوگا

ہفتہ 28 جون 2014 19:11

برازیلیا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 2جون 2014ء) 2014ء فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں (آج) اتوار کو مزید دو میچز کھیلے جائینگے۔ ہالینڈ کا مقابلہ میکسیکو جبکہ کوسٹاریکا کا مقابلہ یونان سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق برازیل میں جاری 20 ویں فیفا ورلڈ کپ کے کانٹے دار مقابلے جاری ہیں ۔(آج) اتوار کو مزید دو پری کوارٹر فائنل میچز کا فیصلہ ہوگا۔

(جاری ہے)

پہلا میچ 2010ء کی رنر اپ اور گروپ بی میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز حاصل کرنیوالی ڈچ ٹیم کا مقابلہ میکسیکو سے ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔ دوسرا پری کوارٹر فائنل کوسٹاریکا اور یونان کے مابین کھیلا جائیگا۔ میچ میں کوسٹاریکا کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے مگر یونان کی ٹیم اپ سیٹ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ میگا ایونٹ میں (کل) پیر کو پہلا پری کوارٹر فائنل فرانس اور نائیجیریا جبکہ دوسرا جرمنی اور الجیریا کے مابین کھیلا جائیگا۔

وقت اشاعت : 28/06/2014 - 19:11:14