کہیں آخری ورلڈکپ میچ تونہیں،سوئٹرزلینڈسے مقابلے میں ڈر لگنے لگا تھا، میسی

جمعرات 3 جولائی 2014 11:56

کہیں آخری ورلڈکپ میچ تونہیں،سوئٹرزلینڈسے مقابلے میں ڈر لگنے لگا تھا، میسی

ریو ڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3جولائی 2014ء)ارجنٹائنی اسٹرائیکر لیونل میسی نے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ کیخلاف میچ کے دوران انھیں ڈر لگنے لگا تھا کہ یہ ان کے ملک کا اس ورلڈ کپ میں آخری میچ ثابت ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ارجنٹائن نے منگل کو سوئس ٹیم کیخلاف اضافی وقت میں میسی کے شاندار پاس پر ڈی ماریا کے گول کی بدولت فتح حاصل کی تھی،27 سالہ میسی نے کہاکہ جب میچ اختتامی لمحات کی جانب بڑھنے لگا تو میں بہت پریشان تھا کیونکہ ہم گول نہیں کر پا رہے تھے اور ایک بھی غلطی ہمیں ٹورنامنٹ سے باہر کر سکتی تھی، ہم نہیں چاہتے تھے کہ میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آئوٹس پر ہو۔

وقت اشاعت : 03/07/2014 - 11:56:07