آفریدی اور عمر اکمل کی جلد بازی کی عادت دور کرنے کی کوشش کروں گا، گرانٹ فلاور

جمعہ 18 جولائی 2014 16:37

آفریدی اور عمر اکمل کی جلد بازی کی عادت دور کرنے کی کوشش کروں گا، گرانٹ فلاور

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے نو منتخب بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری چیلنج سمجھ کر قبول کی، شاہد آفریدی اور عمر اکمل کی جلد بازی کی عادت دور کرنے کی کوشش کروں گا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گرانٹ فلاور کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں چیلنج سمجھ کر قبول کیں، دباؤ ہو گا لیکن ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لانے کی کوشش کروں گا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اصل ہدف ورلڈ کپ سے قبل بیٹنگ اور فیلڈنگ میں بہتری لانا ہے، شاہد آفریدی اور عمر اکمل کی جلد بازی کی عادت دور کرنے کوشش کروں گا۔

گرانٹ فلاور کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم جیت کی صلاحیت رکھتی ہے اور سری لنکا کے خلاف اگلے ماہ شروع ہونے والی سیریز سخت ہو گی۔

واضح رہے کہ گرانٹ فلاور کو حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری انتظامی کمیٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے لئے منتخب کیا ہے اور سری لنکا کے خلاف سیریز ان کی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ پہلی سیریز ہوگی۔

وقت اشاعت : 18/07/2014 - 16:37:00