مارشل آرٹ کے بے تاج بادشاہ بروس لی کی 41 ویں برسی منائی گئی

اتوار 20 جولائی 2014 18:14

مارشل آرٹ کے بے تاج بادشاہ بروس لی کی 41 ویں برسی منائی گئی

ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جولائی۔2014ء)مارشل آرٹ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ بروس لی کے مداحو ں نے اتوارکو ان کی 41 ویں برسی منائی۔

(جاری ہے)

بروس لی نے دنیا کو ہانگ کانگ کی مارشل آرٹ فلموں سے متعارف کرایا اور موت کے 41سال بعد بھی ان کا نام شہرت کی بلندیوں پر ہے۔ بروس لی سے پہلے کنگ فو فلمیں صرف مارشل آرٹ کے پرستاروں تک محدود تھیں لیکن بروس لی نے یہ سب بدل دیا۔’انٹر دی ڈریگن‘ اور’فسٹ آف فیوری‘ جیسی فلمیں دینے والے اداکار بروس لی دماغ کی سوجن کے باعث صرف 32سال کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کرگئے۔

وقت اشاعت : 20/07/2014 - 18:14:30