ڈیل اسٹین ٹیسٹ میچز میں ایشیائی سرزمین پر سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے غیر ایشین باوٴلر بن گئے

پیر 21 جولائی 2014 12:10

ڈیل اسٹین ٹیسٹ میچز میں ایشیائی سرزمین پر سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے غیر ایشین باوٴلر بن گئے

گال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جولائی۔2014ء)جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باوٴلر ڈیل اسٹین ٹیسٹ میچز میں ایشیائی سرزمین پر سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے غیر ایشین باوٴلر بن گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 31 سالہ سٹین نے گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ کے آخری روز شاندار باوٴلنگ کا مظاہرہ کیا اور پہلی اننگ میں پانچ اور دوسری میں چار وکٹیں حاصل کر کے جنوبی افریقہ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

جب انہوں نے سری لنکن بلے باز کوشل سلوا کو آوٴٹ کیا تو وہ ایشیائی سر زمین پر سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے غیر ایشین باوٴلر بن گئے۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کورٹنی واش اس فہرست میں سب سے آگے تھے جہاں انہوں نے ایشین سرزمین پر 77 وکٹیں حاصل کی تھیں تاہم ڈیل سٹین نے یہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا اور وہ اب تک ایشیا میں 80 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 21/07/2014 - 12:10:52